29 جنوری، 2023، 11:02 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 85012801
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی شمال مغربی شہر خوی میں 5.9 شدت کا زلزلہ

ارومیہ، ارنا - ایرانی صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر خوی میں ریکٹر اسکیل پر 5.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔

تہران میں ایرانی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی۔
ممکنہ جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
لیکن زلزلہ اتنا شدید تھا کہ صوبے مغربی آذربائیجان کے کئی علاقوں میں محسوس کیا گیا، جس سے رہائشیوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
پڑوسی صوبے مشرقی آذربائیجان کے صوبائی دارالحکومت تبریز سمیت کئی شہروں میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ترکی، عراق، آرمینیا اور جمہوریہ آذربائیجان میں بھی محسوس کیے گئے۔
مغربی آذربائیجان میں ہلال احمر کے محکمے کے سربراہ حمید محبوبی نے ایرنا کو بتایا کہ 500 امدادی اور بچاؤ ٹیمیں خوئی کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .