24 جنوری، 2023، 11:35 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85008108
T T
0 Persons

لیبلز

مستقبل قریب میں اسٹیڈیم میں ایرانی خواتین کی واپسی

تہران، ارنا - فٹ بال فیڈریشن کے نائب نے پریمیئر لیگ فٹ بال گیمز کے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں خواتین کی دوبارہ واپسی کے بارے میں وضاحت کی۔

یہ بات منصور قنبر زادہ نے منگل کے روز اسٹیڈیم میں خواتین کی موجودگی کے بارے میں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس ہفتے سے لیگ کے میچز تماشائیوں کے ساتھ منعقد ہوں گے، اسٹیڈیم میں خواتین کی شرکت کا مطالبہ درست ہے ۔ خواتین کی موجودگی فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے تقاضوں میں سے ایک ہے اور ہم نے کئی لیگ گیمز میں سٹیڈیم میں خواتین کی موجودگی دیکھی جو ایک کامیاب تجربہ تھا اور اس لیے فیڈریشن یقینی طور پر اس مسئلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔

قنبر زادہ نے کہا کہ یہ درخواست خواتین کا حق ہے، فیڈریشن کسی مشکل کے بغیر سازگار ثقافتی ماحول میں خواتین کی اسٹیڈیم میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ لیکن اس معاملے کو فیڈریشن سے باہر ہم آہنگ کیا جائے اور مستقبل قریب میں سٹیڈیمز میں خواتین کے داخلے کی کوشش کی جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .