11 ستمبر، 2019، 5:52 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83472386
T T
0 Persons
 اسپورٹس اسٹیڈیم میں خواتین کی آمد کے حق میں ہیں: ایرانی حکومت

تہران، ارنا - خاتون نائب ایرانی صدر برائے قانونی امور نے کہا ہے کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں خواتین کی آمد پر کوئی قدغن نہیں اور اس حوالے سے حکومت کا موقف واضح ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت، ملکی خواتین کے حق میں ہے لہذا اسپورٹس اسٹیڈیم میں خواتین کی آمد پر پابندی لگانے کا کوئی جواز نہیں۔

"لعیا جنیدی" نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی حکومت، اسلامی جمہوریہ ایران کے دیگر اداروں کے عہدیداروں کیساتھ تعاون اور باہمی مشاورت کے ذریعے اسٹیڈیمز میں ایرانی خواتین کے داخلے کوعملی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آئین میں اسٹیڈیم میں خواتین کی موجودگی پر کوئی واضح ممانعت نہیں ہے۔

جنیدی نے کہا کہ میں کوئی سیاسی شخص نہیں ہوں بلکہ قانونی اصولوں کی پاسداری کرنے والی ایک وکیل ہوں جو قانون اور منطق کی بنیاد پر بات کر رہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی آئین میں ایسا قانون موجود نہیں ہے جس کی بناپر خواتین کو اسٹیڈیم جانے سے منع کرتا ہے لہذا یہاں اصل بات وہی "لائسنسنگ" ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسن روحانی کی انتظامیہ، ایران میں خواتین کو اسٹیڈیم جانے کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی بہت ساری خواتین کو اسٹیڈیم جانے اور کھیلوں کے مقابلوں بالخصوص فٹ بال میچز کو دیکھنے کا بہت شوق ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .