15 ستمبر، 2019، 12:59 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83476032
T T
0 Persons
ایران میں خواتین جلد اسپورٹس اسٹیڈیم میں جاسکیں گی

مہاباد، ارنا - نائب ایرانی صدر برائے پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اسپورٹس اسٹیڈیم میں خواتین کی شرکت کے لیے ضروری سہولیات کو فراہم کر رہی ہے اور بہت جلد ایرانی خواتین آزادانہ طور پر میچوں کو قریب سے دیکھ کر سکتی ہیں.

یہ بات حسین علی امیری نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت جلد مل جائے گی.
امیری نے کہا کہ ایرانی خواتین کو فٹ بال اسٹیڈیم تک رسائی کے لیے کچھ ضروری سہولیات کو فراہم کرنے کی لازمی ہے جس کام نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر کے حکم اور سرکاری اداروں کے تعاون سے ملک کے تمام بڑے اسٹیڈیم میں انجام کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں خواتین کی آمد کے حق میں ہیں جس حق کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
امیری نے کہا کہ اسٹیڈیم میں خواتین کی موجودگی دنیا میں فٹ بال کے حقوق میں ہے اور ہمین یقین ہیں کہ ہمیں خواتین کو اپنے اس حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے.
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایرانی خواتین 10 اکتوبر کو تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ایران اور کمبوڈیا کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان منعقدہ میچ کو قریب سے نظارہ کر سکیں گی.
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اکتوبر کو ایرانی خواتین نے آزادی کے اسٹیڈیم میں ایران اور بولیویا کے درمیان دوستانہ میچ کا نظارہ بھی کیا.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .