دشمنوں نے حالیہ فسادات میں داعش کے میڈیا ماڈل کا استعمال کیا: ایرانی حکومت کے ترجمان

تہران۔ ارنا۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے ملک میں حالیہ فسادات کو پچھلے 43 سالوں میں ایران کیخلاف پابندیوں اور دشمنی کے تسلسل میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے حالیہ فسادات میں داعش کے میڈیا ماڈل کا استعمال کیا لیکن ان کے منصوبے کو شکست کا سامنا ہوا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق،"علی بہادری جہرمی" نے مکتب شہید سلیمانی کے بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ایران کا سفر کرنے والے عالم اسلام کے علماء، پروفیسروں، اشرافیہ اور میڈیا کے کارکنوں کے ایک گروپ سے ملاقات میں کہا کہ ان تقریبات میں لوگوں کی شاندار موجودگی اور محبت کا اظہار آزادی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ہیروز سے عوام کے پیار اور دل کے تعلق کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی نہ صرف جیتے جی میں دہشت گردی اور قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے کے لیے خطے کے دانشوروں اور قوموں کے اتحاد اور برادری کا محور تھے بلکہ آج اور ان کی شہادت کے بعد بھی ان کا یہی مقام ہے۔

بہادری جہرمی نے ملک میں حالیہ فسادات سے متعلق کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سامراجی حکومت کی دشمنی کوئی نئی بات نہیں ہے اور نہ ختم ہونے والی ہے اور ایرانی قوم اپنی ترقی کی راہ میں دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کی عادی ہے اور حالیہ فسادات 43 سالہ دشمنی اور فوجی، ثقافتی، میڈیا یلغار اور سخت ترین اقتصادی پابندیوں کے تسلسل میں ہے۔

انہوں نے حالیہ واقعات میں غیر ملکی انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروسز کی سرگرمیوں اور وزارت انٹیلی جنس کی جانب سے ان کے متعدد کارندوں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے تین مہینوں میں دشمنوں کے سابقہ ​​طریقوں سے مایوس ہونے کے بعد انہوں نے ایک مشترکہ اور ہمہ گیر جنگ کی طرف رخ کیا اور تمام حکمران نظام ملت ایران کے خلاف متحد ہو کر افراتفری اور عدم تحفظ پیدا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہیں۔

بہادری جہرمی نے ایرانی قوم کے مسترد شدہ اور نفرت انگیز عناصر کی وسیع مالی امداد اور میڈیا اور معلوماتی حمایت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے معزول ڈکٹیٹر کے بیٹے، منافقین کے دہشت گرد گروہ، متشدد علیحدگی پسند گروہوں اور بعض نفرت انگیز عناصر سے امریکیوں اور مغربیوں کی اپیل ان کی ذلت، مایوسی اور بے بسی کی علامت ہے۔

حکومتی ترجمان نے دشمن کے فسادی منصوبے کی ناکامی پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا: ہمارے ملک میں تقریباً 3 ملین 200 ہزار اسٹیوڈنٹس اور تقریباً 16 ملین طلباء ہیں، لیکن دشمن ان دنوں ہماری یونیورسٹیوں اور اسکولوں میں کام اور سائنسی کوششوں کو نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان جن پر سوال، تنقید یا اعتراض ہے وہ سب اس ملک کے بچے ہیں اور ہم ان کی ایک ایک بات پر توجہ دیتے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کا جواب دیں اور ملکی مسائل کا حل کریں اور ہمیں ملک کے مستقبل کی فکر نہیں ہے کیونکہ ان نوجوانوں کی کوششوں سے عزیز ایران کا مستقبل روشن ہے اور یہ زیادہ امید افزا ہے۔

انہوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ملک کی بعض سائنسی اور صنعتی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ان آخری تین مہینوں میں خلائی، میزائل، دواسازی، طبی اور صنعتی شعبوں میں ایران کے اہل اقتدار اور پرعزم جوانوں کی کوششوں سے درجنوں پیشرفت اور کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں؛ مثال کے طور پر اس عرصے کے دوران، ہم دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک بن گئے جن کے پاس لیوکیمیا کے علاج کے لیے جین تھراپی ٹیکنالوجی موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کے آغاز میں فلسطین، عراق، شام، لبنان، مصر، افغانستان، تاجکستان، روس، اٹلی اور بوسنیا و ہرزیگووینا کے نمائندوں نے مزاحمت، عالم اسلام کے مستقبل، مسائل اور تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے میں سلامتی قائم کرنے میں لیفٹیننٹ جنرل شہید حاج قاسم سلیمانی کے کردار کی تعریف کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .