ارنا رپورٹ کے مطابق، محکمہ انٹیلیجنس نے آج بروز جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ اور انتھک محنت سے جاسوسی تنظیم موساد کی چار آپریشنل ٹیموں کی نشاندہی کی گئی اور ان کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔
جعلی اور مجرم صہیونی ریاست نے ملک کے کئی علاقوں میں گزشتہ ہفتوں کے فسادات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپریشنل ٹیموں کو ہدایت دے کر متعدد مشترکہ دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی لیکن تمام دہشت گردوں کو کسی بھی کارروائی سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک یورپی ملک میں موساد کے سربراہ سے بھی سراغ مل گئے جس کے نتائج کا اعلان تحقیقات مکمل ہوتے ہی کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ