شہید سلیمانی مزاحمتی تحریک کا ایک لیڈر اور رہنما تھا: شیخ نعیم قاسم

تہران، ارنا - حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی مزاحمتی تحریک کا ایک لیڈر اور رہنما تھا۔

یہ بات شیخ نعیم قاسم نے پیر کے روز لیفٹیننٹ جنرل حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر اپنی ایک تقریر میں کہی۔

المینار نیوز چینل کے مطابق نعیم قاسم نے ٹویٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محاذ آرائی نہیں رکے گی۔ سلیمانی ایک شہید، ایک رہنما اور لیڈر ہیں، انہوں نے میدان میں آزادی حاصل کی اور لوگوں کے لیے سب سے زیادہ عزیز ہیں اور فلسطین اور بیت المقدس کا کمپاس ان کے پاس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ ایک مجرم اور ظالم قاتل ہے جو کھلم کھلا قتل کرتا ہے اور صیہونی قبضے کو قبول اور حمایت کرتا ہے۔ ہر کام کا نتیجہ آخر میں معلوم ہوتا ہے۔

لبنانی حزب اللہ نے آج بروز پیر  لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں جنرل قاسم سلیمانی اورعراقی الحشد الشعبی کے سابق نائب ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایرانی سفیر کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد کی۔

اس تقریب میں متعدد سیاسی شخصیات، لبنانی اور فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کے عہدیداروں، علمائے کرام، شہداء کے اہل خانہ اور بعض سماجی کارکنان نے بھی شرکت کی تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .