ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے سربیا کے حکام سے ملاقاتوں کے سلسلے میں آج بروز پیر کو سربیا کے صدر ہم منصب "الکساندر ووچیچ" سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کیجانب سے اپنے سربیا کے ہم منصب کو دورہ تہران آنے کی دوبارہ دعوت دیتے ہوئے ایران کیجانب سے سربیا کی قومی سالیمت کی حمایت پر زور دیا۔
امیر عبداللہیان نے سربیا کے وزیر اعظم اور وزیر اور وزیر خارجہ سے اپنی حالیہ ملاقاتوں کی رپورٹوں کو پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لیے اختراعی طریقہ کار کے استعمال پر زور دیا۔
در این اثنا سربیا کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو تہنیتی پیغام پہنچنے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سربیا کا یقیین ہے کہ ایران خطے کا ایک اہم ملک ہے اور ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کی صلاحیتوں کے مطابق باہمی تعاون کی مضبوطی پر زور دیتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ