5 دسمبر، 2022، 11:16 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84961661
T T
0 Persons

لیبلز

یورپ میں ایرانی سفیروں کی امیرعبداللہیان سے ملاقات

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے جو اس وقت سربیا کے وزیر خارجہ کی دعوت پر بلغراد کے سرکاری دورے پر ہیں، نے یورپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں سے ملاقات کی۔

 حسین امیرعبداللہاین نے اتوار کے روز اس ملاقات کے دوران ایران اور یورپی تعلقات میں تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
 ہونے والی ملاقات میں اہم ترین سیاسی، اقتصادی اور علاقائی امور اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور نمائندوں کی طرف سے خصوصی توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے بیرون ملک مقیم ایرانیوں کو باوقار خدمات فراہم کرنے بالخصوص قونصلر خدمات کو ہموار کرنے کے حوالے سے مسائل پر زور دیا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اتوار کی صبح بلغراد پہنچے اور سربیا کے وزیر خارجہ ایویتسا داچیچ سے بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور اہم ترین بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد ایرانی اور سربیا کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .