21 اپریل، 2025، 10:40 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85810344
T T
0 Persons

لیبلز

ایران امریکا مذاکرات کے دوام پر قطر کی خوشی

21 اپریل، 2025، 10:40 PM
News ID: 85810344
ایران امریکا مذاکرات کے دوام پر قطر کی خوشی

 تہران – ارنا- قطر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ  کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں بالواسطہ تہران واشنگٹن مذاکرات جاری رہنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر 21 اپریل کی شام قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

 اس ٹیلیفونی گفتگو میں، دوجانبہ روابط اورعلاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں، ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات جاری رہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لئے دوحا کی آمادگی کا اعلان کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .