3 دسمبر، 2022، 8:34 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84959487
T T
0 Persons

لیبلز

صہیونی ریاست کے جرائم کیخلاف عالمی برادری کے رد عمل کی ضرورت ہے: ایران

تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی نوجوان کیخلاف کھلے عام کی فائرنگ اور ان کی شہادت کے حوالے سے کہا کہ  صہیونی ریاست کے جرائم کیخلاف عالمی برادری کے رد عمل کی ضرورت ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صہیونی ریاست کی فوج کی متعدد براہ راست گولیوں سے نوجوان فلسطینی عمارحمدی مفلح کی شہادت عالمی ردعمل کا مستحق ہے لیکن صہیونی مجرک کے روزانہ ہونے والے جرائم کی نہ تو انسانی حقوق کے دعویداروں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے لیے کوئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے!

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ  انسانی حقوق چند مجرم حکومت کا آلہ بن گیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کی فوجیوں نے عمارحمدی مفلح نامی فلسطینی نوجوان کو جمعہ کی شام نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار کر شہید کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .