صیہونی حکومت کی فوج نے آج صبح مغربی کنارے میں شہر رام اللہ کے مغرب میں 'بیتونیا' کے قصبے میں ایک گاڑی پر گولی چلائی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اس فائرنگ میں الخلیل شہر کے جنوب میں 'الظاہریہ' بستی سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ فلسطینی لڑکی "سنی الطل" کے سر میں گولی لگنے سے وہ جاں بحق ہو گئی۔
یہ فلسطینی لڑکی صیہونی حکومت کی فوج کی "عوفر" بیرک کے قریب زخمی ہوئی تھی اور اسے تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تھا اور پھر وہ شہید ہوگئی۔
فلسطینی میڈیا نے سی سی ٹی وی کیمرے کی کچھ تصاویر بھی شائع کی ہیں جو صیہونی فوجیوں کے ذریعے فلسطینی لڑکی کی گاڑی پر گولی چلانے کے لمحے کو دکھاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ