29 اکتوبر، 2022، 6:43 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84927029
T T
0 Persons

لیبلز

فلسطینی عوام اپنی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت کریں گے: حماس

تہران، ارنا - فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے کہا کہ قابضین کے جرائم کو  گزرتے وقت کے ساتھ فراموش نہیں کیا جائے گا اور فلسطینی قوم کی مزاحمت مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔

فلسطینی عوام اپنی سرزمین کی آزادی تک مزاحمت کریں گے: حماسیہ بات تحریک حماس نے ہفتہ کے روز کفر قاسم کے قتل عام کی 66ویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ غاصبوں کے سیاہ پس منظر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حکومت کی بنیاد فلسطینی قوم، سرزمین اور مقدسات اور امت اسلامیہ کے خلاف دہشتگردی، قتل و غارت جیسے جرائم پر ہے۔

حماس نے بین الاقوامی عدالت میں صیہونی حکومت کے لیڈروں کے خلاف مقدمہ چلانے اور سزادینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصبوں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی، عربی اور بین الاقوامی کوششوں کی ہم آہنگی اور غاصبوں کو بدنام کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .