1 دسمبر، 2022، 9:18 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84958877
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کی فون پر بات چیت

تہران، ارنا - ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے بات چیت کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حسین امیرعبداللہیان نےجمعرات کے روز اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔
انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی پر قطر کی تعریف کی۔
امیرعبداللہیان نے قطر کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے والی ایرانی فٹ بال قومی ٹیم کے شائقین کے لیے دوحہ حکومت کے تعاون پر اپنے قطری ہم منصب کا بھی شکریہ ادا کیا۔
قطری وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے ایرانی فٹبالرز کی کارکردگی کو سراہا اور ورلڈ کپ کے دوران اپنے ملک کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .