یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کیا۔
صدر رئیسی نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی پیروی کرنے کی کوششوں پر زور دیا تاکہ معاہدوں کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں۔
قطر کے امیر نے اپنی طرف سے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ ان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
انہوں نے ان معاہدوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو دونوں فریقوں نے اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے کیے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ