2022 ورلڈ کپ میں قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی کیلئے پُر امید ہیں: ایرانی وزیر کھیل

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور نے قطر ورلڈ کپ میں قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کے مطابق ہمارے پاس مختلف عرصوں کی بہترین قومی فٹبال ٹیم ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "حمید سجادی" نے ورلڈ کپ میں قومی فٹبال ٹیم کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق کہا کہ آج کل سب قومی فٹبال ٹیم کا خیال کرتے ہیں اور ہم پیشگی سے قومی فٹبال ٹیم کو اسی اچھے حالات اور معیار کے ساتھ بھیجنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قومی فٹبال ٹیم کو دو اچھے دوستانہ میچز ہونے والے ہیں۔ اور وہ تہران اور قطر میں دو دوستانہ میچز میں اپنے حریفوں کیخلاف میدان میں اترے گی۔

وزیر برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور نے کہا کہ فٹبال فیڈریشن اور وزارت کھیل کی جانب سے تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ یہ ٹیم اچھے طریقے سے اکٹھی ہو سکے۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے تکنیکی جائزہ اور مختصر مدت کے تربیتی کورسز کے کئی مراحل کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے ان کھیلاڑیوں کی تکنیکی جانچ کی جو ایران میں تھے اور ہمارے کچھ کھیلاڑی بیرون ملک بھی ہیں۔

سجادی نے کہا کہ  ماہرین کے مطابق اس عرصے میں ہمارے پاس گزشتہ ادوار کی بہترین قومی ٹیموں میں سے ایک ہے۔ فٹ بال کے شائقین بہت پر امید ہیں اور ہم بھی ہیں؛ فٹ بال فیڈریشن کے ماہرین اور ٹیکنیکل سٹاف اور ہر چاہنے والے کو قومی ٹیم سے امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے قومی ٹیم کے بارے میں جو رپورٹس موصول ہوئی ہیں وہ بھی کسی فرق سے پاک ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .