23 اکتوبر، 2022، 1:34 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84921044
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی قومی فٹبال ٹیم نکاراگوا اور تیونس کیخلاف میدان میں اترے گی

تہران۔ ارنا- ایرانی فٹبال فیڈریشن کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی قومی فٹبال ٹیم نکاراگوا اور تیونس کیساتھ دوستانہ میچز کا انعقاد کرے گی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "مہدی محمد نبی" نے ایرانی قومی فٹبال ٹیم کی تیاریوں سے متعلق کہا کہ 2022 قطر ورلڈ کپ میں طاقتور موجودگی کے لیے قومی ٹیم کی تیاری کے عمل کے آغاز کے بعد نکاراگوا کے خلاف دوستانہ میچ کے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور نکاراگوا کی قومی ٹیمیں 10 نومبر کو 19:30 بجے میں ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتریں گی۔

محد نبی نے کہا کہ ایرانی قومی فٹبال ٹیم،  ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے اپنے آخری دوستانہ میچ میں تیونس کیخلاف میدان میں اترے گی؛ یہ میچ 16 نومبر کو دوحہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2022 ورلڈ کپ 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں انعقاد کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں ایران اسی گروپ میں ہے جس میں برطانیہ، ویلز اور امریکہ ہیں۔ ایرانی فٹبالر 21 نومبر کو برطانیہ کی فٹبال ٹیم کیخلاف میدان میں اتریں گے۔ یہ میچ مقامی وقت کے مطابق 16:30 بجے میں منعقد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .