یورپ کے کئی افراد اور اداروں کا نام ایران کی پابندیوں کی فہرست میں داخل ہوجائے گا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگلے چند دونوں میں یورپ کے کئی افراد اور اداروں کا نام ایران کی پابندیوں کی فہرست میں داخل ہوجائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے منگل کے روز کو انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران، محکمہ خارجہ کیجانب سے ایران انٹرنیشنل اور بی بی سی فارسی ٹی وی چینلز سمیت 7 اداروں اور 13 برطانوی حکام کیخلاف دہشتگردی، تشدد اور انتہا پسندی کی حوصلہ افزائی کے جرم میں پابندیاں لگائی گئیں اور اگلے چند دونوں میں یورپ کے کئی افراد اور اداروں کا نام ایران کی پابندیوں کی فہرست میں داخل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین کی کونسل نے 20 اکتوبر کو "روس کو ڈرون کی فراہمی میں مداخلت" کے جھوٹے الزام میں تین ایرانی افراد اور ایک قانونی ادارے پر پابندی عائد کی۔ برطانوی حکومت نے بھی مغربی پروپیگنڈوں کے تسلسل میں ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .