ایران کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کے مخالف ہیں/ یوکرائنی بحران کے سفارتی حل کی حمایت کرتے ہیں: چین

تہران۔ارنا- چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک ایران کیخلاف یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیاں عائد کرنے کا مخالف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چین، یوکرائنی بحران کے سفارتی حل کیلئے کسی بھی کوشش کی حمایت کرتا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب "امیر سعید ایروانی" کے یورپی یونین کیجانب سے ایران کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل کے بعد، چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان "وانگ ونبین" نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حکم کے بغیر اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کا مخالف ہے۔

انہوں نے یوکرین جنگ سے متعلق کہا کہ حالیہ صورتحال کے پیش نظر ہم دونوں فریقین کو صبر و مزاحمت کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں اور یوکرین کے بحران کے پرامن حل اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے تعاون کے لیے کسی بھی سفارتی کوشش کی حمایت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ روز کے دوران، ایران کے ایک اعلی فوجی کمانڈر اور ڈرون تیار کرنے والی ایک ایرانی کمپنی کیخلاف پابندیاں عائد کی اور اس نے دعوی کیا کہ یہ لوگ اور مذکورہ کمپنی ڈرون کی تعمیر اور روس بھیجنے میں ملوث تھے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے ان تمام دعووں کو مسترد کرتے ہوئے یوکرین کے خلاف روس کو ڈرون بھیجنے کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے کی تردید کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .