19 اکتوبر، 2022، 11:35 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84918128
T T
0 Persons

لیبلز

ایران نے یوکرین سے جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے ثبوت طلب کر لیا

تہران، ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرین کے حکام کا مطالبہ کیا کہ یوکرین کی جنگ میں روس کی جانب سے ایرانی ڈرونز کے استعمال کے ثبوت پیش کریں، اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے بدھ کے روز کروشیا کے وزیر خارجہ اور یورپی امور گردان گرلیچ رادمن کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اپنے ملک کے اس موقف کو دہرایا کہ وہ یوکرین کے تنازع اور وہاں متحارب فریقوں کو ہتھیار بھیجنے کا مخالف ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران اور روس برسوں سے دفاعی تعاون میں مصروف ہیں۔ لیکن ایران نے یوکرین کے خلاف جنگ کی حمایت نہیں کی ہے اور روس کو اس ملک میں جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ ایران میں تازہ ترین فسادات کے ردعمل پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف یورپی یونین کی طرف سے حالیہ پابندیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے یورپی یونین کے اس اقدام کو غلط قرار دیا جو غلط معلومات کے مجموعے کی بنیاد پر اٹھایا گیا تھا۔
کروشیا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اپنے یورپی یونین کے ساتھیوں کو مذکورہ مسائل پر ایران کے موقف سے آگاہ کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .