لبنانی نیٹ ورک نے کینیڈا کی پابندیوں کو مسترد کرکے ایرانی میڈیا کے ساتھ عالمی یکجہتی کا مطالبہ کیا

تہران، ارنا - لبنانی المیادین نیوز چینل کے سربراہ نے کینیڈا کے بعض ایرانی میڈیا پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کے ردعمل میں ایرانی میڈیا کے ساتھ عالمی یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں کامیاب نہیں ہوں گی۔

غسان بن جدو نے اپنے ایک بیان میں کینیڈا کی پابندیوں کے باوجود ایرانی میڈیا کی حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
کینیڈا نے 19 اکتوبر کو انسانی حقوق کے بہانے سے 6 ایرانی شخصیات اور 4 ادارے کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں اضافہ کردیا۔
 بن جدو نے ایک بیان میں کہا کہ المیادین چینل کینیڈا کے حکام کی جانب سے جھوٹے بہانوں کے تحت ایرانی میڈیا اور صحافیوں پر پابندی کے فیصلے کو حیران کن قرار دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ المیادین چینل ایرانی ٹی وی اور رپورٹرز، ایرانی اخبارات اور نیوز ایجنسیوں اور ان کے تمام اراکین کے ساتھ اپنی گہری یکجہتی کا اعلان کرتا ہے۔ المیادین بنیادی طور پر کسی بھی قسم کی پابندیوں کو مسترد کرتا ہے اور اسے ایک ناکام اور بیکار آپشن سمجھتا ہے۔ پابندیوں کے ذریعے انتقام لینا صرف کمزوری کا اظہار ہے، نہ طاقت۔
غسان بن جدو نے 
انہوں نے کہا کہ روسی میڈیا کے ساتھ سلوک اس راستے جو میڈیا کے سب سے بنیادی پیشہ ورانہ اصولوں اور میڈیا کی آزادی کے احترام کے ساتھ مخالف ہے، کی ناکامی کی تصدیق کرتا ہے ۔ ایرانی میڈیا کے خلاف موجودہ پابندیاں بھی بلاشبہ ناکام ہوں گی۔
غسان بن جدو نے فلسطین کے مسائل کے حوالے سے بعض ممالک اور تنظیموں کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے حقائق پر پردہ ڈالنے والے دوہرے معیارون کی بنیاد پر بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بعض ممالک اور تنظیموں کا تعامل ان کی ساکھ کو تباہ کر دیتا ہے کیونکہ غاصب اسرائیل کی قاتل مشین فلسطینی قوم اور اس کے آزاد عوام کے خلاف روزانہ جارحیت کرتی رہتی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام میں کہا کہ المیادین چینل دنیا کے خودمختار میڈیا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایران میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر کے ظالمانہ پابندیوں کی پالیسی کو مسترد کرنے پر زور دیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
https://twitter.com/IRNA_Urdu
 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .