ایرانی میڈیا پر پابندیان عائد کرنا آزادی اظہار پر مغرب کے بے بنیاد دعوے کا مظہر ہے

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ ایران کے میڈیا اور صحافیوں کے خلاف عائد شدہ پابندیاں معلومات تک رسائی اور اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے مغرب کے بے بنیاد نعرے کی علامت ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعہ کے روز اپنے انسٹاگرام پیج میں ملک کے متعدد ذرائع ابلاغ کے خلاف کینیڈا کی نئی پابندیوں کے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے امریکی حکومت کی پابندیوں کا جنون وائرل ہوچکا ہے اور تیزی سے اپنے دوستوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ "تسنیم نیوز ایجنسی"، "کیہان اخبار"، "نور نیوز"، فارس نیوز ایجنسی، کیہان  اخبار کے سربراہ، ایران کے قومی نشریاتی ادارے 'آئی آر آئی بی' کے موجودہ اور سابق سربراہ اور اس ادارے کے ایک رپورٹر کو کینیڈین حکومت کی نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی میڈیا اور معروف نیوز میڈیا پر پابندی لگانے میں کینیڈا کی حکومت کا یہ پہلا اقدام نہیں تھا، اس ملک نے اس سے قبل انگریزی زبان کے ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .