13 اپریل، 2018، 1:29 PM
News ID: 3626184
T T
0 Persons
بعض مغربی میڈیا ایران کو متعصبانہ نگاہ سے دیکھتے ہیں: ارنا چیف

بیجنگ، 13 اپریل، ارنا - ارنا نیوز ایجنسی (IRNA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران کو متعصبانہ نگاہ سے دیکھتے ہوئے نہیں چاہتے ہیں کہ ایران کی قدیم تہذیب، ثقافت اور جغرافیائی حیثیت دنیا میں پھیلے.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارے (ارنا) کے منیجنگ ڈائریکٹر 'سید ضیاء ہاشمی' نے چینی خبر رساں ادارے (شن ہوا) کے صدر 'سائی منگ زاؤ' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

ہاشمی اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان یہ ملاقات چین میں منعقدہ سالانہ بائو فورم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی.

فریقین نے اس ملاقات میں ایران چین تعلقات، علاقائی معاملات، دونوں خبررساں اداروں کے درمیان تعاون کے فروغ بالخصوص مغربی میڈیا کے دنیا میں تسلط جمانے کی منصوبہ بندی کی ناکامی پر گفتگو کی.

ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ جب اسلامی جمہوریہ ایران نے آزاد اور خودمختار رہنے کا فیصلہ کیا تو امریکہ اور بعض دیگر عالمی قوتوں نے منفی اقدامات کا آغاز کیا اور اس منصوبہ بندی میں مغربی میڈیا نے بھی کردار ادا کیا جن کا یہی مقصد تھا کہ ایران کے پُرامن چہے کو مسخ کریں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک بڑا ملک ہے جہاں 20 فیصد آبا اعلی تعلیم یافتہ ہیں تاہم مغربی میڈیا ایران کو دنیا کے سامنے اچھے انداز میں نہیں دیکھانا چاہتے.

سید ضیاء ہاشمی نے بتایا کہ ایران اور چینی عوام مشترکہ خدشات رکھتے ہیں لہذا دونوں ممالک کے میڈیا کے درمیان قریبی تعاون سے مغربی میڈیا کے منفی عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے.

انہوں نے چین کے خلاف بھی مغربی میڈیا پروپیگینڈے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین ایک بڑا اور ترقی یافتہ ملک ہے تاہم امریکی سیاستدان نہیں چاہتے ہیں کہ چین کی اس کامیابی اور اچھائی دنیا تک پہنچے.

ہاشمی نے کہا کہ ارنا نیوز ایجنسی چین کو دنیا میں مزید اُجاگر کرنے لئے چینی نیوز ایجنسی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے آمادہ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بیجنگ میں اپنے دفتر کو مزید فروغ دینے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہم ارنا نیوز میں چینی زبان سروس کا جلد آغاز کریں گے اور تاہم اس حوالے سے شن ہوا نیوز ایجنسی کے تعاون کے لئے بھی پُرامید ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ارنا نیوز ایجنسی ایران کی صورتحال، علاقائی اور ہمسایہ ممالک کے حوالے سے 9 زبانوں میں خبریں نشر کرتی ہے.

ہاشمی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم چینی قوم اور چینی زبان کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.

ارنا نیوز ایجنسی کے سربراہ نے ایران اور چین کے درمیان میڈیا وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا.

اس ملاقات میں چینی نیوز ایجنسی کے صدر نے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے ذرائع ابلاغ بالخصوص ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ تعاون کی توسیع چاہتا ہے.

انہوں نے ارنا اور شن ہوا نیوز ایجنسیوں کے درمیان نئی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا مطالبہ کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@