ارنا رپورٹ کے مطابق، ناجائز صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم نیتن یاہو نے یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کی مخالفت کرتے ہوئے پھر سے اس کی وجہ ایران سے جوڑ دی۔
انہوں نے منگل کے روز کو ایم ایس این بی سے انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا کہ یوکرین کو بھیجا جانے والا کوئی بھی ہتھیار ایران کے ہاتھ میں جا سکتا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "ہتھیار بھیجنے کے معاملے کے بارے میں ہمیشہ یہ امکان رہتا ہے کہ ہم جو ہتھیار میدان جنگ میں بھیجتے ہیں وہ ایرانیوں کے ہاتھ لگ جائیں اور وہ ان ہتھیاروں کو ہمارے خلاف استعمال کریں"۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ