19 اکتوبر، 2022، 8:40 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84917138
T T
0 Persons

لیبلز

لندن میں ایرانی ناظم الامور کا جرمن سفیر کے بے بنیاد الزامات پر شدید رد عمل

لندن۔ ارنا- لندن میں تعینات ایرانی ناظم امور نے ایران کیخلاف جرمن سفیر کے بے بنیاد الزامات پر شدید رد عمل مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ برلن کو اپنے منافقانہ رویے پر شرم آنی ہوگی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید مہدی حسینی متین" نے منگل کی رات کو ایک توئٹر پیغام میں جرمن کے جرائم کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ملک، کیسا اس کارنامہ کیساتھ ایک مہذب قوم کی سزا دینے کا دعوی کرتا ہے"۔

انہوں نے یوکرین جنگ میں ایران اور روس کے درمیان ہتھیاروں کے شعبے پر تعاون کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور دیگر ممالک کیساتھ جائز تعلقات کا دوسروں سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

ایرانی ناظم الامور نے اس بات پر زور دیا کہ برلن کو اپنے منافقانہ رویے اور جوہری  معاہدے سے متعلق کیے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر شرم آنی ہوگی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں تعینات جرمن سفیر "میگل برگر" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایران کیجانب سے روس کو ڈرونز بھیجنے کے دعوے کو دھراتے ہوئے کہا تھا کہ روس کو یوکرین میں اپنے ڈرون کے ذریعے شہریوں کو دہشت زدہ کرنے میں مدد کرنے پر ایران کو مزید پابندیوں کے ساتھ سزا دی جانی ہوگی۔

انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ ایران کیجانب سے روس کو میزائل فروخت کرنے کی معلومات بھی تشویشناک ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .