ارنا رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ کیجانب سے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ایران کے شدید احتجاج کو برطانوی سفیر کا اعلان کرتے ہوئے لندن کے مداخلت پر مبنی اقدامات کی سختی سے مذمت کی۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیخلاف برطانوی پابندیاں بے بنیاد ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران ان کو بالکل بیکار اور ناقابل جواز سمجھتا ہے۔
نیز برطانوی سفیر کو اعلان کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، جوابی رد عمل کے حق کو اپنے لیے جائز سمجھتا ہے؛ اس موقع پر برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ان بیانات کو لندن کا حوالہ کردیتے ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ