16 اکتوبر، 2022، 5:54 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84913872
T T
0 Persons

لیبلز

یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کا وقت آگیا ہے: صہیونی وزیر

تہران، ارنا - صیہونی وزیر برائے تارکین وطن کے امور نے روس کا مقابلہ کرنے کے لیے صہیونی حکومت سے کیف کو فوجی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

'ناچمن شای' نے صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ روس سے نمٹنے کیلیے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرے۔

تل ابیب کی حکومت نے یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے، اپنے روس مخالف موقف کے باوجود، روس کے ردعمل کے خوف سے اسرائیلی کمپنیوں کو کیف کو ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اس صہیونی وزیر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اب کوئی شک نہیں ہے کہ اس خونی تنازعہ میں اسرائیل کو کہاں کھڑا ہونا چاہیے، اور اب وہ وقپ آ گیا ہے کہ یوکراین فوجی امدا حاصل کرے، جیسا کہ امریکہ اور نیٹو ممالک یوکراین کے لیے بھیجتے ہیں۔

اس سے پہلے اسرائیلی ٹائمز اخبار نے ایک باخبر ذریعہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ایک صہیونی فوجی اہلکار نے پولینڈ کے راستے سے یوکرین کو طیارہ شکن نظام پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اس میڈیا نے اپنی رپورٹ میں اس کمپنی کا نام اور سسٹم کی قسم کا ذکر نہیں کیا لیکن اخبار "دی ٹائمز آف اسرائیل"  نے مزید لکھا کہ تل ابیب اچھی طرح جانتا ہے کہ یہ سسٹم بالآخر یوکرین تک پہنچیں گے لیکن اس نے اس معاہدے پر آنکھیں بند کر لیں ہیں اور اس فوجی اہلکار کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ طیارہ شکن نظام کی منزل پولینڈ ہو گی۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے حالیہ میں صیہونی عبوری حکومت کی جانب سے یوکرین کو میزائل دفاعی نظام بھیجنے کی مخالفت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ زیلنسکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ "حیران" ہیں کہ کیوں تل ابیب نے روسی میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ اسرائیل کو کیا ہوا ہے۔

24 فروری کو ڈونباس کے علاقے میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد یوکرین کے صدر نے صیہونی حکومت سے یوکرین کو "آئرن ڈوم" دفاعی نظام فروخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .