26 اپریل، 2021، 9:36 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84309879
T T
0 Persons
ایران صہیونی ریاست کے ہر مذموم عمل کا یکساں یا مضبوط تر جواب دے گا

تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ علاقے میں صہیونی ریاست کے اقدامات کیخلاف رد عمل کیا جائے گا اور ایران صہیونی ریاست کے ہر مذموم عمل کا یکسان یا مضوبط تر جواب دے گا۔

ان خیالات کا اظہار "جنرل "حسین سلامی" نے آج بروز پیر کو المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا خطے میں صہیونیوں کے شرانگیز اقدامات سے ان کیلئے عکس نتائج حاصل ہوں گے اور مستقبل میں انھیں حقیقی خطرات سے دوچار کردیں گے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ اگر وہ اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھیں تو زیادہ سے زیادہ تبادہ ہوجائیں گے؛ بالخصوص حالیہ صورتحال میں جو صہیونی ریاست کی تباہی کے سارے شرائط کی فراہمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے دیکھا کہ صہیونی ریاست کے مذموم اقدامات کیخلاف ردعمل کیا گیا  اور کس طرح مقبوضہ علاقوں میں کچھ واقعات رونما ہوئے، اور یقینی طور پر یہ واقعات بعد میں دوبارہ دہرائے کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام سے صہیونی ریاست پر میزائل حملہ کیا گیا جو صہیونی ریاست کے جنوبی علاقے النقب میں گرا، میزائل حملے میں ڈیمونہ کے خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں جوہری ری ایکٹر کو نہیں بلکہ اسرائیلی طیارے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

صہیونی ملٹری کے مطابق ڈیمونہ میں واقع جوہری ری ایکٹر کے علاقے میں میزائل حملے سے قبل دفاعی نظام کے تحت لگائے گئے سائرن بجنا شروع ہوگئے تاہم میزائل جوہری ری ایکٹر سے بہت دور گرا جب کہ حملے کے بعد شام میں جوابی کارروائی بھی کی گئی اور میزائل لانچر کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کے حملے میں 4 فوجی زخمی ہوئے جب کہ متعدد صہیونی میزائلوں کو خود کار دفاعی نظام کے تحت فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .