ایران کی یوکرین جنگ میں استعمال کئلیے ڈرون بھیجنے کے الزامات کی تردید

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین کے جنگ میں استعمال کے لیے ایران کی طرف سے فوجی ہتھیار اور ڈرونز بھیجنے کے الزامات کی تردید کی۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنے ایک بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے الزامات بے بنیاد ہیں، غلط معلومات اور مفروضوں پر مبنی ہیں جو سیاسی ماحول پیدا کرنے اور ایران کے خلاف بعض ممالک کے میڈیا ایجنڈوں کو نافذ کرنے کے لیے ہیں۔
کنعانی نے ان الزامات کو دور کرنے کے لیے یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایران کی تیاری پر زور دیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرائنی جنگ کے بارے میں ایران کے غیر جانبدارانہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شروع سے ہی جنگ کے جاری رہنے کو مسترد کرتے ہوئے تنازعات کے خاتمے اور پرامن طریقوں سے اختلافات کے حل پر تاکید کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے روسی اور یوکرائنی ہم منصبوں کے درمیان ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے شفاف اور ثابت قدم موقف کی بنیاد پر ہمیشہ یوکرین سمیت تمام ممالک کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور اتحاد کے اصولوں کے احترام کی تاکید کرتا ہے اور اقوام متحدہ کا چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے معیارات اور مقاصد کے مطابق ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .