27 ستمبر، 2022، 10:36 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84898612
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور برونائی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

نیویارک، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے نیوریاک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے برونائی کے ہم منصب سے ایک ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیرعبداللہیان" نے "داتو اریوان یوسف" سے اپنی ملاقات میں برونائی کے اعلی حکام کو دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران برونائی سے تعلقات کے فروغ کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے تہران میں منعقدہ اسلامی اتحاد کی کانفرنس میں حصہ لینے والے برونائی کے مفتی کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تشدد اور دہشتگردی سے نمٹنے پر اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فارمز میں برونائی کے مثبت موقف کا شکریہ ادا کیا۔

در این اثنا برونائی کے وزیر خارجہ نے مختلف سطوح میں ایران سے تعاون بڑھانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملاقاتوں اور وفود کے تبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بین الاقوامی فارمز میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تسلسل پر زور دیا۔

اریوان یوسف نے فلسطین میں ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک بشمول ایران کیجانب سے مسئلے فلسطین میں تعاون کی حمایت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .