امریکی سنجیدگی کی صورت میں معاہدہ دستیاب ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ہمارے ملک کے وزیر خارجہ نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی سنجیدگی کی صورت میں معاہدہ دستیاب ہوگا۔

حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعہ نیویارک میں ناروے کی وزیر خارجہ آنیکن ہویتفلد کے ساتھ ملاقات کرتے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تعلقات کو بڑھانے اور گہرا بنانے کے لیے واضح راستہ نکالنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کی موجودہ اور متنوع صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے حوالے سے ایران کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سنجیدگی کی صورت میں معاہدہ دستیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو اپنے تکنیکی فرائض اور ذمہ داریوں کی بنیاد پر کام کرنا چاہئے اورع پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے سیاسی اور دوہری رویے سے گریز کرنا ہوگا۔

ناروے کی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں اٹھائے گئے مسائل پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے مسئلے کو تیزی سے حل کرنے اور تعاون کو وسعت دینے میں اپنے ملک کی دلچسپی پر زور دیا۔

سید ابراہیم رئیسی پیر کی رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے اس دورے کے دوران انہوں نے فرانس، سوئس، بولیویا اور فن لینڈ کے بعض ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ، لبنان، عراق، جاپان اور عراق کے وزرائے اعظم اور یورپین کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کے ہمراہ تھے۔

صدر رئیسی آج بروز جمعہ نیویارک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .