امیر عبداللہیان اور اقوام متحدہ کے کوارڈینیٹر برائے انسان دوستانہ امور کا یمن، شام اور افغانستان کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال

نیویارک، ارنا- نیویارک کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" نے اقوام متحدہ کے کوارڈینٹیر برائے انسان دوستانہ امور "مارتین گریفیتس" سے ایک ملاقات میں یمن، شام، افغانستان اور یوکرین میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے گریفیتس کیجانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسانی دکھ درد میں کمی کیلئے بین الاقوامی انسانہ دوستانہ امداد کی کوششوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہو نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ اس ملک میں جنگ بندی کو جاری رکھنے کیلئے یمنی فریقوں کے حقیقی سیاسی مذاکرات کے قیام کے ساتھ ساتھ یمنی عوام کی انسانی ناکہ بندی کے خاتمے پر توجہ دے گا۔

افغانستان اور شام کی سیاسی اور انسانی صورتحال کی تبدیلیاں بھی دونوں فریقین کے درمیان زیر بخث موضوعات میں سے تھے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایک ایسا وقت جب ایران میں 5 ملین افغان مہاجر رہائیش پذیر ہیں اور روزانہ وہ مشترکہ سرحدوں کو پار کرتے ہوئے ایران میں داخل ہوجاتے ہیں تاہم اس بڑی آبادی بالخصوص ایران میں نئے افغان مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی کوئی خبر نہیں ہے۔

انہوں نے تمام شامی عوام کے درمیان  انصاف پر مبنی انسانہ دوستانہ امداد سمیت بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے شامی عوام کی مدد پر مزید توجہ دینے پر زور دیا؛ جہاں اس ملک کے عوام پینے کے صاف پانی اور بجلی کی کمی کا شکار ہیں، وہیں ادلب میں دہشت گردوں اور عسکریت پسندوں کی صورتحال کچھ اور ہے۔

امیر عبداللہیان نے یوکرین میں جنگ سے نمٹنے کیلئے ایران کی کوششوں کی وضاحت کرتے ہوئے یوکرائنی تارکین وطن کی صورتحال پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

در این اثنا گریفیتس نے ایران کیجانب سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایران کو دنیا پناہ گزینوں کی میزبانی کیلئے  میں مثالی قرار دے دیا۔

انہوں نے مذکورہ تینوں ممالک میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاطر خواہ فنڈز کی کمی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ چند عطیہ دینے والے ممالک نے مدد کے عزم کے باوجود اپنی مالی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔

انہوں نے افغانستان کے بحران میں ملوث ممالک کے حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا اور انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کا مسئلہ اٹھایا۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے انسانہ دوستانہ امور نے شام سے متعلق اس امید کا اظہار کرلیا کہ شام میں یوکرین اور روس کے درمیان اناج کی منتقلی جیسا معاہدہ، انسانی امداد کی منتقلی کے لیے ہوگا۔

انہوں نے جنگ بندی کے خاتمے اور یمن میں اقتصادی استحکام کے قیام کے لیے سیاسی مذاکرات کے تسلسل کو ضروری سمجھا اور یوکرین کے بحران پر غیرجانبدارانہ توجہ دینے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
 

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .