21 ستمبر، 2022، 10:39 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84894366
T T
0 Persons

لیبلز

مغرب کو انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کرنا ہوگا: کنعانی

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ اور یورپی یونین کے مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے ان ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق سے غلط فائدہ اٹھانے سے گریز کریں۔

یہ بات ناصر کنعانی نے منگل کے روز ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے حوالے سے امریکہ، یورپی یونین اور متعدد ممالک کے بعض حکام کے مداخلت پسندانہ موقف کے ردعمل پر اس افسوس ناک واقعے کے حوالے سے غیر ملکی مداخلت پسندانہ موقف کی مذمت کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ ممالک جو جنگ پسندی اور تشدد کے لحاظ سے دنیا میں مشہور ہیں دوسرے ممالک کو انسانی حقوق کے حوالے سے مشورہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ دباو اور معیشتی دہشت گردی کی ناکام پالیسی کے تسلسل کے ساتھ ایرانی عوام کے حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والا ہے اور غیر ثابت شدہ دعوے اور دھوکہ پر مبنی موقف کے ساتھ خود کو ایرانی عوام کا حامی اور خیر خواہ ظاہر نہیں کر سکتا ہے۔

کنعانی نے اپنےبیان کے اختتام میں کہا کہ ایسے ممالک کو مشورہ دیا کہ دوسرے ممالک میں بغاوت پیدا کرنے کی بے سود کوششیں کے بجائے اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کو بہتر بنائیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .