امریکہ مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے معاشی دہشت گردی ختم کرے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے واشنگٹن کے انسانی حقوق پر آلہ کارانہ موقف پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کو مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے اقتصادی دہشت گردی کو ختم کرنا چاہیے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج کہی۔
انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی کی جانب سے مہسا امینی کی المناک موت کے حوالے سے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا گیا ہے، جیسا کہ صدر نے کہا تھا، وہ ہماری اپنی بیٹیوں کی طرح تھی۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ امریکہ کے برعکس انسانی حقوق ایران کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں، ان ممالک اسے حریفوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر دیکھتے ہیں -
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے معیشتی دہشت گردی کو ختم کرنا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .