ریمدان سرحد میں پاکستانی زائرین کی اچھی سہولیات اور خدمات کی فراہمی ہوگئی ہے: بریگیڈئیر جنرل پاکپور

زاہدان۔ ارنا- ایران کی بری مسلح افواج کے کمانڈر نے ایرانی سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقے ریمدان میں پاکستانی زائرین کو اچھی خدمات کی فراہمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریمدان سرحد پر واقع جلوسوں میں پاکستانی زائرین کو اچھی خدمات کی فراہمی کی جاتی ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، بریگیڈئیر جنرل پاکپور نے دشتیاری علاقے میں مواقع ریمدان سرحد کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ریمدان، اربعین جانے والے پاکستانی زائرین کے لیے داخلی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جس نے اس سال پاکستانی زائرین کی آمد میں سہولت فراہم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریمدان سرحدی علاقے میں بہت سے جلوسوں کا قیام ہوگیا ہے جن میں زائرین کو ضروری خدمات کی فراہمی ہوجاتی ہے۔

ایران کی بری مسلح افواج کے کمانڈر نے کہا کہ  سلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کمانڈ، پاسداران اسلامی انقلاب، سرحدوں کو نگرانی کرنے والی تنظیمیں اور دیگر متعلقہ اداروں بشمول کسٹم نے پاکستانی زائرین کے داخلے کیلئے بہت اچھا تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سرحد کا دورہ کرتے ہوئے ہمیں کوئی خاص مسئلہ نظر نہیں آیا، پاکستانی زائرین نے ایران کے حکام کے ساتھ صرف ایک مسئلہ اٹھایا اور وہ یہ ہے کہ مہران کی سرحد پر عراقیوں نے انہیں پیدل اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور ہم مسئلے کو حل کرنے کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔

بریگیڈئیر جنرل پاکپور نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی محبت؛ ان دنوں دنیا بھر سے ہر کسی کو کربلا کی طرف کھینچتی ہے۔

انہوں نے جنوب مشرق میں واقع ملٹری میڈیکل سنٹر کے 58 ویں صحت کے مدافع کے شہدا کی موبائل ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی چوبیس گھنٹے  کی کوششوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .