امیر عبداللہیان نے اربعین زائرین کے عراق میں داخلے میں مزید سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ایرانی زائرین کے زمینی اور فضائی داخلے کے لیے مزید انتظامات کرنے اور افغان اور پاکستانی شہریوں کو ہمارے ملک کی زمینی سرحدوں سے عراق میں داخلے کیلئے مزید سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے جمعرات کی علی الصبح کو اپنے عراقی ہم منصب "فواد حسین" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، عراقی حکومت اور عوام کیجانب سے اربعین زائرین کی اچھی پذیرائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایرانی زائرین کے زمینی اور فضائی داخلے کے لیے مزید انتظامات کرنے اور افغان اور پاکستانی شہریوں کو ہمارے ملک کی زمینی سرحدوں سے عراق میں داخلے کیلئے مزید سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے اربعین زائرین کے امور کا تعاقب کرنے کا وعدہ دیتے ہوئے جمعرات کو ایرانی وزیر داخلے کے دورہ بغداد کو اربعین زائرین کے امور کا قریب سے جائزہ لینے اور ضروری ہم آہنگی کرنے کیلئے ایک اچھا موقع قرار دے دیا۔

انہوں نے "عراقی وزیر خارجہ کیجانب سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے اس ملک میں گرفتار کیے گئے ایرانی حاجی کی رہائی کے تعاون" سے متعلق امیر عبداللہیان کے سوال کے جواب میں اس امید کا اظہار کردیا کہ ان کی رہائی کی صورتحال جلد از جلد فراہم ہوگی۔

نیز دونوں فریقین نے اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .