ایرانی وزیر خارجہ کا عراق میں قومی یکجہتی اور اتحاد کے تحفظ کی ضرورت پر زور

تہران۔ ارنا- ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں عراق کی اندرونی تبدیلیوں سے متعلق ایران کے تعمیری موقف کا شکریہ ادا کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" اور عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے پیر کو ایک ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیات تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور عراق کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ کی ضرورت اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی- اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا اور اس حوالے سے باہمی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کو اہم ترجیحات میں قرار دے دیا۔

امیر عبداللہیان نے عراق میں استحکام، امن، قومی یکجہتی اور اتحاد کے تحفظ اور قانونی اداروں کے احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عراق میں اٹھائے گئے مسائل کو قانونی طریقہ کار کے دائرہ کار میں حل کرنے اور عراقی حکومت کے اختیارات کو برقرار رکھنے کے میدان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نقطہ نظر پر زور دیا۔

دراین اثنا عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عراق کی اندرونی تبدیلیوں سے متعلق ایران کے تعمیری موقف کی تعریف کرتے ہوئے اربعین کی زیارت کے سلسلے میں عراقی حکومت کے اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور عراق میں داخلی امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری کوششوں کی وضاحت کی۔

فواد حسین نے ایران اور عراق کی سلامتی کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہوئے قرار دیا اور اس اات پر زور دیا کہ ان کی سرزمین کا ایران کیخلاف غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

 یز سلامتی  کے شعبوں میں تعاون، خاص طور پر عراق اور علاقے اور بعض سرحدی علاقوں میں دشمن، علیحدگی پسندوں اور دہشت گرد گروہوں کی کارروائیوں کی روک تھام، بیت اللہ الحرام کے ایرانی زائرین کے لیے سالانہ حج کے قیام کے لیے سہولت کار کے طور پر عراق کے کردار کی تعریف، دونوں ممالک کے درمیان قونصلیٹ کے قیام کا معاہدہ (موصل۔ اصفہان)، پابندیوں کے خاتمے سے متعلق بات چیت کی تازہ ترین صورتحال، دوسرے پڑوسی ممالک کے زائرین اربعین سے متعلق قونصلر مسائل، سعودی عرب میں گرفتار ایک ایرانی حاجی کی صورتحال، خطے کی تبدیلیوں اور اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارس کے ممالک کے درمیان تعلقات کا فروغ؛ اس ملاقات میں زیر بحت دیگر موضوعات میں شامل تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .