حزب اللہ نے علاقائی معاملات کو بدل دیا ہے: شیخ نعیم قاسم

تہران۔ ارنا- لبنانی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری "شیخ نعیم قاسم" نے تہران میں منعقدہ اہل بیت (ع) کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران، اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ نے علاقائی معاملات کو بدل دیا ہے۔

ارنا نے حزب اللہ تحریک کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ قاسم نے مزید کہا ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں اب علاقے میں مسلط نقطہ نظر "صہیونی ریاست کے استحکام کی کوشش"، " مغرب سے وابستہ ہونے کا تسلسل" اور "مغرب کے سامنے سر جھکانے" سے " فلسطین کی آزادی کیلئے لڑنے"، " قوموں کیجانب سے آزادی کے حصول کی کوشش" اور "مزاحمت اور عزت اور وقار کے حصول" میں بدل گیا ہے۔

لبنانی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور تعاون کی ضرورت سمیت مشترکات کی تقویت اور ایک واحد راستے کا تعین کرنے پر لیڈر اور مذہبی رہنماؤں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اہل بیت (ع) کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کا آج مطابق 2 ستمبر کو ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی، اور دیگر غیر ملکی مہمانوں کی شرکت سے سربراہی اجلاس کے ہال میں انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .