یہ بات نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے ہفتہ کی رات قطری وزیر خارجہ کے نائب محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران ہمسائیگی کی پالیسی میں ایران کے کامیاب تجربے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسائیگی پالیسی کا دوسرا مرحلہ کثیرالجہتی علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
ڈاکٹر باقری نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تہران اور دوحہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کی ہمسائیگی پالیسی کے دوسرے قدم کو آگے بڑھانے اور کثیرالجہتی علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں قطر کے موثر کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ نے مسئلہ فلسطین پر توجہ دینے کو تمام علاقائی ممالک کا انسانی اور اسلامی فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقائی اقدام کا استحکام فلسطینی قوم کے حقوق کی حصول پر منحصر ہے۔
علی باقری کنی نے فلسطین کو خطے اور دنیا کے سیاسی جغرافیہ سے مٹانے کے لیے امریکہ اور صیہونی حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین علاقائی استحکام اور سلامتی کی کلید ہے، اسی لیے فلسطینی حقوق کو نظر انداز کرنے والے کسی بھی اقدام علاقائی سلامتی اور استحکام کی تباہی کا باعث ہوگا۔
قطری نائب وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی مشترکات کے ساتھ ساتھ ایران اور قطر کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کاحوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقاتوں کو ان تعلقات کی مضبوطی کی بنیاد قرار دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ