پاکستانی وزیر اعظم کا تباہ کن سیلاب پر ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

تہران ، ارنا - پاکستانی وزارت عظمی کے آفس نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بارے میں ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

پاکستانی وزارت عظمیٰ نے اس گفتگو کی خبر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے  نے سیلاب کے موضوع پر گفتگو کی ہے۔

وزارت عظمیٰ کے آفس کے بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے اسلام آباد کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سیلاب متاثرین، حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ پاکستانی وزارت عظمیٰ کے دفتر کے مطابق اس گفتگو میں شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے گرم رشتوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات کو پہلے سے کہیں زیادہ کے فروغ اور استحکام پر زور دیا۔

شہباز شریف نے خطے میں کشمیر کے مسلمان عوام سمیت پاکستانی عوام سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری بھی درخواست شدہ مالی امداد کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ مثبت تعاون کرے گی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً بلوچستان اور سندھ کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے حالیہ ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں 30 ملین سے زائد افراد غیر معمولی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .