ایرانی سفیر کا پاکستان میں سیلاب کے متاثرین کیساتھ ہمدردی کا اظہار

تہران، ارنا – پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر نے اس ہمسایہ ملک میں حالیہ آنے والے سیلاب میں سینکڑوں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کرلیا۔

ان خیالات کا اظہار سید محمد علی حسینی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کیا۔

انہوں نے اس المناک حادثے پر برادر ملک پاکستانی حکومت اور عوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں خصوصاً بلوچستان اور سندھ کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے حالیہ ہفتوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک ہزار رہائشی یونٹس تباہ ہو گئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں 30 ملین سے زائد افراد غیر معمولی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .