ہمیں بین الاقوامی تعلقات میں نئے ماحول اور مواقع کا حصول ہوا ہے: نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور

تہران۔ ارنا- نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے پابندیوں اور معاشی ڈباؤ کو امریکہ اور یورپ کے کمان کے آخری تیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت، پارلیمنٹ اور عدلیہ وہی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو قائد اسلامی انقلاب نے اپنایا ہے اور ملک سے ایک واحد آواز سنائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمیں حالیہ مہینوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی میں کامیابیاں دیکھنے میں آئیں۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، "محسن رضائی" نے آج بروز جمعہ کو شہر شیراز میں نماز جمعہ کے خطبات سے پہلے تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ 10 سالوں کے دوران، چین اور شنگھائی کی مشترکہ منڈی میں ایران کو صرف نگران رکن کی حیثیت سے تسلیم کرتے تھے لیکن اب ایران اس عظیم بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہوگیا ہے۔

نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے مزید کہا کہ نیز برکس اتحاد بشمول بھارت، برزایل، روس اور چین میں ایران کی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اب ایران یوریشین یونین کے اقتصادی اتحاد کا رکن بن چکا ہے۔

رضائی نے مزید کہا کہ تیرہویں حکومت نے خارجہ پالیسی میں متوازن پالیسی کا اپنایا ہے اور ہم ملک کے مفادات اور پالیسیوں کے فریم کے اندر تمام ممالک سے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .