مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 35 اجلاس دیگر ممالک کیساتھ ہوں گے: نائب ایرانی وزیر خارجہ

اصفہان، ارنا – نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 35 اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بات مہدی صفری نے جمعہ کے روز صوبے اصفہان میں یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں منعقدہ ملک بھر میں اسلامی معاشروں کی فیڈریشن آف انڈیپنڈنٹ اسٹوڈنٹس کے 23ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ان جامع کمیٹیوں میں ہر قسم کے اقتصادی مسائل اور تجارتی تبادلے پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

صفری نے کہا کہ ان کمیشنوں کا مقصد دوسرے ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے، مختلف ممالک، خاص طور پر پڑوسیوں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانا وزارت خارجہ کا بنیادی نقطہ نظر ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اس سال کے آخر تک دیگر ممالک میں ملک کے 35 اقتصادی مشیروں کی تقرری کو وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے  اقدامات میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ متعین ہدف کے حصول کے لیے اقتصادی سفارت کاروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے۔

نائب ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ملک کے اندر اور خارجہ تعلقات کی ترقی میں بہت سی ناقابل استعمال صلاحیتیں موجود ہیں، تمام براعظموں کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں اضافہ ان جمود والی توانائیوں میں سے ایک تھی جس کے استعمال سے ملک کے بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

صفری نے مزید کہا کہ اس سال کے پہلے چار مہینوں میں دیگر ممالک کو انجینئرنگ سروسز کی برآمدات 570 ملین ڈالر کی ہیں اور یہ تعداد سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

انہوں نے چین کے ساتھ آئندہ 25 سال کے لیے تعاون کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے متعلق بعض شعبوں میں تاخیر ہوئی ہے اور ہم اس کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ تیل کی تلاش اور پیداوار کے شعبے میں بہت اچھے معاہدے کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ پر عملدرآمد جاری ہے۔

ایرانی اہلکار نے جوہری معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ مستقبل میں اس معاہدے کی ممکنہ منسوخی کی صورت میں دوسرے ممالک ہمارے ساتھ تعاون کریں گے یا نہیں، لیکن موجودہ عمل سے ہمیں محسوس نہیں ہوتا کہ چین اور روس مغرب کی طرح ہمارے ساتھ اپنے تعلقات کم کرنا چاہتے ہیں۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور نے کہا کہ ہمارے مغرب کے ساتھ خراب تعلقات نہیں تھے، لیکن ان کے ہمارے ساتھ منفی تعلقات تھے اور انہوں نے کچھ منصوبوں کو یرغمال بنایا اور آخر میں کہا کہ امریکی ہمیں اس تعاون کی اجازت نہیں دیتے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .