20 اگست، 2022، 4:02 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84860112
T T
0 Persons

لیبلز

ارنا نیوز ایجنسی کیساتھ باہمی تعاون بڑھیں گے: پاکستان

تہران- ارنا- پاکستانی سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے سربراہ نے ایرانی ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کو برادرانہ تعلقات کی سمت میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ارنا کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی ہے۔

یہ بات اختر منیر نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اس معاہدے پر دستخط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

اختر منیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اسلامی برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں اور ہم مختلف شعبوں بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی فورمز میں اچھے تعاون قائم رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دوبارہ دستخط کرنا دونوں خبر رساں ایجنسیوں کے لیے مختلف خبروں اور اطلاعات کے شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کا ایک نیا موقع اور ترقی ہے۔

پاکستانی اے پی پی نیوز ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ میڈیا دنیا کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے لہذا، ایران اور پاکستان کے برادرانہ اور ہمسایہ تعلقات کے درمیان کی بناء پر، ارنا اور اے پی پی ان تعلقات کی مزید مضبوطی تعمیری اقدامات کر سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ 18 اگست کو اسلامی جمہوریہ ایران کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی 'ارنا' اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان 'اے پی پی' کے درمیان تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ارنا کے نمائندے کے طور پر اور پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سربراہ اختر منیر نے تعاون کی ایک نئی یادداشت پر دستخط کیے۔

ارنا اور اے پی پی کے درمیان تعاون کا معاہدہ 12 مضامین پر مشتمل ہے اور اس معاہدے کی مدت ایک سال کے لیے ہے اور ایک سال کے بعد خود بخود تجدید ہو جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .