ایرانی نوعمروں کی تائیکوانڈو ٹیم نے ایشیائی مقابلوں کی پہلی پوزیشن جیت لی

تہران۔ ارنا- ویتنام میں منعقدہ نوعمروں کی ایشین تائیکوانڈو چمیپئن شب کے مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے لڑکیوں اور لڑکوں کے دونوں حصوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ویتنام کے شہر ہوشی مینہ میں واقع ایشین ہال میں نوعمروں کی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوسرے دن کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے لڑکیوں اور لڑکوں کے دونوں حصوں میں مجموعی طور پر 12 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے جتنے سے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اس ایونٹ کے دوسرے دن کے مقابلوں کا لڑکوں کی 37-، 45-، 53-، 61- اور 56+ کلوگرام کی کیٹیگیریز اور لڑکیوں کی 33-، 41-،47۔،55۔ اور59+ کلوگرام کی کیٹیگیریز میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں کے نتیجے میں ایرانی ٹیم، مجموعی طور لڑکیوں اور لڑکوں کے دونوں حصوں میں 12 طلائی، 3 چاندی اور یک کانسی کے تمغوں کے حصول سے پہلی پوزیشن پر کھڑی رہی۔

واضح رہے کہ ایرانی نوعمر لڑکیوں کی ٹیم کی قیادت ہیڈ کوچ "شہرہ خلج زادہ" کر رہی تھیں اور "فاطمہ نعمتی اور "مطہرہ رضائی" بطور ہیڈ کے ان کے ساتھ دیتی تھیں۔

نیز ایرنی نوعمر لڑکوں کی ٹیم کی قیادت "کوروش رجلی" کر رہے تھے اور "ہوشیار دیندار" اور "محمد علوی" بطور ہیڈ کے ان کا ساتھ دیتے تھے؛ ایرانی ٹیم کے سربراہ بھی "غلامحسین ذوالقدری" تھے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .