ارنا رپورٹ کے مطابق، ساتویں ایشین پیرا تائیکوانڈو چمیپئن شپ کے مقابلوں کا آج مطابق 23 اگست کو ویتنام کے شہر ہوشی مینہ میں واقع ارتش ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے 65 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
ان مقابلوں میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا اور ایرانی مردوں کی قومی ٹیم نے بھی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور مجموعی طور پر ایرانی ٹیم، ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن پر کھڑی رہی۔
ایرانی قومی ٹیم کے 11 نمائندوں نے مجموعی طور پر 9 رنگے برنگے تمغے جیت لیے۔ ایرانی خواتین کی پیرو تائیکوانڈو ٹیم نے 4 طلائی اور 2 چاندی کے تمغوں سے اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔
نیز ایران کے بعد ازبکستان اور قازقستان کی ٹیمیں بھی بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر کھڑی رہیں۔
اس کے علاوہ ایرانی مردوں کی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے مجموعی طور پر 2 طلائی اور ایک کانسی کے تمغے جیتنے سے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔
مردوں کے زمرے میں جاپان کی ٹیم نے پہلی پوزیشن اور ازبکستان نے تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ