ارنا رپورٹ کے مطابق، بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں منعقدہ عالمی نوعمروں کے تائیکوانڈو مقابلوں کا آج بروز پیر کو اختتام کیا گیا؛ ان مقابلوں میں 90 ممالک سے آئے ہوئے 669 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا اور یہ ایونٹ 4 دنوں تک جاری رہی۔
ان مقابلوں میں ایرانی نوعمروں کی تائیکوانڈو ٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی اور ان کی ہیڈکوچ معصومہ محمدیان کو اس ایونٹ کی سب سے بہترین ہیڈ کوچ کے طور پر منتخب کیا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ