قریب مستقبل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر تہران میں اپنے مشن کا آغاز کرے گا

تہران، ارنا - متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں اس ملک کے سفیر سیف محمد الزعابی آنے والے دنوں میں دارالحکومت تہران میں اپنا مشن دوبارہ شروع کرنے والے ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔

متحدہ عرب امارات کا ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کو سابقہ سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب کویت نے اپنے سابق سفیر کو واپس بلانے کے چھ سال بعد تہران میں نیا سفیر مقرر کیا تھا۔

کویت اور متحدہ عرب امارات نے 2016 میں تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کے بعد سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .