مزاحمت کے پاس صیہونیوں کے حالیہ جرائم کیخلاف مضبوط اور موثر جواب دینے کیلئے ایک جامع منصوبہ ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مزاحمت کے پاس صیہونیوں کے حالیہ جرائم کے خلاف مضبوط اور موثر جواب دینے کے لئے ایک جامع منصوبہ ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 فریقین نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے تازہ ترین حملے کی مذمت کی۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل نے انہیں ہفتہ کے روز ایک فون کال میں بتایا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے پاس ناجائز صیہونی ریاست کی جارحیت کا مضبوط اور موثر جواب دینے کے لیے ایک جامع منصوبہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے صیہونیوں کے ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں فلسطینی خواتین اور بچوں کی شہادت ہوئی اور اسرائیل کا یہ اقدام، جس نے تنازع شروع کیا ہے، اسرائیل کی جارحانہ نوعیت کا نتیجہ ہے۔

قطری وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششوں پر زور دیا۔

دونوں وزراء نے مقبوضہ القدس میں مسجد الاقصیٰ میں اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو تازہ ترین فوجی کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .