3 اگست، 2022، 9:38 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84842926
T T
0 Persons

لیبلز

 جوہری معاملہ آگے نہ بڑھنے کی وجہ امریکہ ہے: روس

تہران، ارنا- اقوام متحدہ میں جوہری ہتیھاروں کی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) پر نظر ثانی ڈالنے سے متعلق منعقدہ دسویں کانفرنس میں روسی وفد کے نائب سربراہ "ایگور ویشنوتسکی" نے کہا کہ روس کا عقیدہ ہے کہ جوہری معاہدے کے جلد از جلد نفاذ کی ضرورت ہے، لیکن جوہری مسئلے کے حل میں عدم پیشرفت کی سب سے زیادہ وجہ امریکہ ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی مشن کی ویب سائٹ کے مطابق، ویشنوتسکی نے منگل کی رات کو منعقدہ اس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہمارا جوہری معاہدے کے جلد از جلد نفاذ کی ضرورت پر عقیدہ ہے؛ جوہری معاہدہ کثیرالجہتی سفارتکاری کی ایک خاص کامیابی ہے جس کا موثر ہونے کا ثبوت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے؛ روس مکمل طور پر جوہری معاہدے پر پابند ہے اور اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ دیگر اراکین اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے ذمہ داری سے کام کریں گے۔

روسی وفد کے نائب سربراہ نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ جوہری معاہدے میں واپسی، اس معاہدے کے جلد از جلد نفاذ اور اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 پر عمل پیرا ہونے میں ایران اور امریکہ کے تعاون کے وعدوں پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کی مکمل صلاحیت کی بحالی کے بغیر، ایران کی جوہری سرگرمیوں کی شفافیت، پچھلی سطح تک نہیں پہنچ جائے گی۔

روسی عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ جوہری مسئلے کے حل میں عدم پیشرفت کی سب سے زیادہ وجہ امریکہ کیجانب سے جبری اقدامات اٹھانے کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .